07:33 , 27 جولائی 2025
Watch Live

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کیخلاف تاریخی فتح

دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 120 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر لی۔

1990 کے بعد پاکستان کی سرزمین پر ویسٹ انڈیز کی یہ پہلی ٹیسٹ فتح ہے۔

254 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوئی اور تیسرے دن کے پہلے سیشن میں 133 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ بابر اعظم 31 رنز کے ساتھ نمایاں کھلاڑی رہے۔ جبکہ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 62 گیندوں پر 25 رنز بنائے۔

قومی ٹیم کی تمام دس وکٹیں مہمان ٹیم کے اسپنرز نے حاصل کیں۔ جومل واریکن نے پانچ ، سنکلیئر نے 3 جبکہ موٹی نے 2 بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل پہلی اننگز میں نو رنز کی معمولی برتری حاصل کرنے کے بعد، ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 244 رنز بنائے تھے۔ ساجد خان اور نعمان علی نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔ جبکہ ابرار اور کاشف علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

 

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION